نطم ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں

1:     اس نظم کی ہیئت کیا ہے؟

یہ آزاد نظم ہے کیوں کہ اس میں ردیف اور قافیہ کا استعمال نہیں کیا گیا البتہ اس نظم میں ٹِیپ کا مصرع استعمال کیا گیا ہے۔

2:     ضروری بات کرنے/ وعدہ نبھانے کی صورت میں شاعر کو کس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

ضروری بات کرنے/ وعدہ نبھانے  کی صورت میں شاعر ہمیشہ دیر کر دیتا ہے۔

3:     ‘اسے’ قواعد کی رو سے کیا ہے؟

‘اسے’ قواعد کی رو سے صنعت تکرار کی مثال ہے۔

4:     شاعر آواز دے کر کیا کرنا چاہتاہے؟

شاعر آواز دے کر کسی کو بلانا چاہتا ہے۔

www.universalurdu.com

5:     شاعر کس سے درینہ رستوں پر ملنا چاہتا ہے؟

شاعر ماضی میں اپنے جاننے والوں سے پرانے رستوں پر ملنے جانا چاہتا ہے۔

6:     دیرینہ رستوں سے یا مراد ہے؟

یہاں دیرینہ رستوں سے مراد ماضی کی وہ جگہیں ہیں جہاں شاعر اپنے دوستوں یا محبوب کے  ساتھ ماضی گزار چکا ہے۔

7:     شاعر کس کی ڈھارس بندھانا چاہتا ہے؟

شاعر یار کی ڈھارس بندھانا چاہتا ہے۔

8:     شاعر کہاں دل لگانا چاہتا ہے؟

شاعر بدلتے موسموں کی سیر میں دل لگانا چاہتا ہے۔

9:     یاد رکھنا، بھول جانا: کون سی صنعت ہے؟

یاد رکھنا اور بھول جانا متضاد الفاظ ہیں اور کلام میں متضاد الفاظ کا استعمال صنعت تضاد کی مثال ہے لٰہذا یہ صنعت تضاد ہے۔

10:   شاعر کسی کو کیوں نہیں بھول پاتا ؟

کیوں کہ شاعر کسی کو بھولنے میں دیر کر دیتا ہے اور بعد میں اپنا ارادہ بدل دیتا ہے اس لیے شاعر کسی کو بھول نہیں پاتا۔

11:   شاعر کسی کی موت سے پہلے کیا کرنا چاہتا ہے؟/ شاعر مرنے والے کو کیا بتانا چاہتا ہے؟

شاعر موت سے پہلے کسی کو غلط فہمی سے بچانا چاہتا ہے مگر ہمیشہ کی طرح دیر کر دیتا ہے لہذا وہ شخص صدمے کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتا ہے۔

12:   یہ نظم کس کتاب سے لی گئی ہے؟

 یہ نظم منیر نیازی کی کتاب “ساعت سیار” سے لی گئی ہے۔

 

 

www.universalurdu.com

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!